آسیہ بی بی نے پاکستان نہیں چھوڑا، دفتر خارجہ


اسلام آباد: پاکستان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ آسیہ بی بی نے پاکستان نہیں چھوڑا۔

دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق آسیہ بی بی کے پاکستان چھوڑنے کے حوالے سے سوشل میڈیا پر چلنے والی خبریں جھوٹی ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے سختی سے ان خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ آسیہ بی بی پاکستان میں ہی موجود ہیں اور سوشل میڈیا پر افواہیں بے بنیاد اور غلط ہیں۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ دنوں اس بارے میں سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر ہو کچھ چلایا اور دکھایا گیا اس میں کوئی صداقت نہیں۔

واضح رہے چند روز قبل آسیہ بی بی کے حوالے سے سماجی میڈیا پر خبریں منظرعام پر آئیں تھیں کہ انہیں ملک سے باہر منتقل کیا جارہا ہے اور جیل سے رہا کردیا گیا ہے جس کے بعد دوبارہ سے ملک بھر میں احتجاج کا نیا سلسلہ شروع ہونے کی بھی اطلاعات سامنے آئیں تھی تاہم آج دفترخارجہ کی جانب سے دوبارہ  ان خبروں کی تردید کردی گئی ہے جبکہ اس سے قبل بھی ودفاقی وزیراطلاعات ونشریات کی جانب سے بھی ان خبروں کی تردید کی جاچکی ہے۔


متعلقہ خبریں