مستقبل میں پروڈکشن ہی کروں گی، مومل شیخ


اسلام آباد: اداکارہ مومل شیخ کا کہنا ہے کہ مستقبل میں پروڈکشن میں ہی کام کریں گی کیوں کہ یہ کام وہ پہلے بھی کر چکی ہیں۔

ہم نیوز کے پروگرام کور پیج میں بات کرتے انہوں نے بتایا کہ  بالی وڈ ہو یا لالی وڈ تجربہ ہونا بہت اہم ہے۔

مومل کا کہنا تھا کہ کیوںکہ ان کے خاندان کے تمام افراد اداکاری اور شوبز میں کام کرتے ہیں اسی لیے وہ اس شعبے میں آئیں۔ انہوں نے اپنی ذاتی زندگی کے بارے میں بات کرتے ہوئے بتایا کہ انہیں پیار سے مومو اور گڑیا بلایا جاتا ہے جبکہ یہ بھی بتایا کہ اگر کسی کا فون آجائے تو وہ والدہ اور خاوند کا فون ہمیشہ اٹھاتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ  رات کا وقت پسند ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ آج کل کے دور میں ویب سیریز ٹی وی اور فلم سے بہتر ہے۔

دیگر پاکستانی داکاروں کی صلاحیت کے بارے انہوں نے کہا کہ ماورا حسین 8.5 ، سائرہ یوسف 8 اور ہانیہ عامر 7.5 تک نمبر لے سکتی ہیں۔

مومل نے بتایا کہ ان کے اپنے پسندیدہ اداکار سلمان خان اور شاہ رخ خان ہیں جبکہ گلوکاروں میں انہیں عاطف اسلم پسند ہیں  اور انہیں  گیمنگ کا بھی بہت شوق ہے۔


متعلقہ خبریں