کمزور وزیراعلیٰ ہوں تو گورنر طاقتور ہوں گے، کاشف عباسی


اسلام آباد: صحافی اور اینکر کاشف عباسی کا کہنا ہے کہ سیاست میں طاقت کے لیے ایک دوسرے سے آگے نکالنے کی دوڑلگی رہتی ہے۔

چوہدری سرور کی لیک ویڈیو کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ یہ کوئی نئی بات نہیں پہلے بھی ایسا ہوتا رہا، اتنے طاقتورعہدیدار ہیں تو ایسا ہو گا۔

انہوں نے پروگرام پاکستان ٹونائٹ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کی صورتحال سب کے سامنے ہے۔ کمزور وزیراعلیٰ کی موجودگی میں گورنر طاقتور ہوں گے۔

پروگرام میں موجود تجزیہ نگار چوہدری شہزاد نے کہا کہ سیاست ہمہ پہلو ہوتی ہے۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ جتنے مرضی فارورڈ بلاک بن جائیں اتحاد نہیں ٹوٹے گا اور تحریک انصاف کی حکومت متاثر نہیں ہو گی۔

پیپلز پارٹی کی رہنما شہلا رضا کا کہنا تھا کہ جب چوہدری سرورپاکستان مسلم لیگ کے گورنر بنے تو تب بھی انہوں نے اپنے عہدے کو نہیں سمجھا اور حدود سے باہر کام کیا۔

موجودہ حکومت کی کرپشن مہم کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ عدل کا سلسلہ آہستہ آہستہ چلنے دیا جائے گا۔ فوری عدل ممکن نہیں اور وزیر اعظم کو ان معاملات سے دور رہنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ احتساب اداروں کا کام ہے۔

اس معاملے پر ہمایوں اختر خان کا کہنا تھا مجھے تو وزیراعلیٰ کمزور نہیں لگے ان کی انتظامیہ پوری ہے ان کے عہدے سے ان کی طاقت ہے، مجھے ان کی طاقت میں کوئی کمی نہیں نظر آئی۔

ہمایوں اختر کا یہ بھی کہنا تھا کہ سیاست میں کچھ چیزیں ظاہری نہیں ہوتی، پنجاب میں وزیراعلیٰ کے انتخاب کے پیچھے پسماندہ علاقوں سے آئے افراد کو آسرا ملے گا۔


متعلقہ خبریں