افغانستان: دو صوبوں میں جھڑپیں، 22 اہلکار ہلاک


کابل: افغانستان کے صوبے غزنی اور بغلان میں سیکیورٹی فورسز اور طالبان کے مابین ہونے والی جھڑپوں میں 22 افغان سیکیورٹی اہلکار جاں بحق ہوگئے جبکہ طالبان نے ایک فوجی اڈے پر قبضے کا دعوی کیا ہے۔

مقامی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق غزنی میں ہونے والی جھڑپوں میں 25 افراد جاں بحق اور چھ زخمی ہوئے۔  جاں بحق افراد میں 10 سیکیورٹی اہلکار اور 15 شہری شامل ہیں۔

دوسری جانب صوبہ بغلان میں طالبان کے سیکیورٹی فورسز پر حملے میں 12 سیکیورٹی اہلکار اور چار قبائلی رہنما مارے گئے جبکہ 10 اہلکار زخمی ہوئے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ طالبان نے افغان سیکیورٹی فورسز کے ایک فوجی اڈے اور پانچ چیک پوسٹوں پر قبضے کا دعوی بھی کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ دو روز قبل ہی روس کے شہر ماسکو میں افغانستان میں جنگ بندی اور دیر پا امن کے لیے کانفرنس کا انعقاد کی گیا تھا۔

کانفرنس کے حوالے سے روس کا کہنا تھا کہ افغانستان میں جاری بحران کا سیاسی حل کے سوا کوئی متبادل نہیں۔

اس موقع پر پاکستان کی جانب سے تمام ممالک کے سامنے سوال اٹھایا گیا تھا کہ فیصلہ کیا جائے، افغان دیرپا امن کیسے ممکن ہے؟ پاکستانی وفد نے کہا تھا کہ افغان مسئلے کا حل صرف سیاسی ہے، فوجی نہیں۔


متعلقہ خبریں