موبائل فون کی شعاعوں سے مادہ چوہوں میں کینسر


اسلام آباد: ایک نئی تحقیق کے نتیجے میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ موبائل فون کی شعاعوں کی وجہ سے مادہ چوہوں میں کینسر پھیلتا ہے۔ یہ نئی معلومات نیشنل ٹاکسی کالوجی پروگرام کی رپورٹ میں سامنے آئی۔

یہ بات سامنے آئی کہ اگر چوہوں کو ایک طویل عرصہ تک موبائل فون کی شعاعوں کا سامنا کرنا پڑے تو ان میں دل اور دماغ کا کینسر پیدا ہونے کا امکان بڑھ جاتا ہے۔

تحقیق سے واضح ہوا کہ ان چوہوں کے گردے پر موجود ایڈرینل گلینڈ متاثر ہو تا ہے تاہم مادہ چوہوں میں ایسے کوئی اثرات نہیں دیکھے گئے۔ اس سے کینسر پیدا ہونے کی وجوہات پر مزید تحقیقات کی ضرورت ہے۔

تحقیق میں شامل ایک سینئر رکن بوچر کا کہنا تھا کہ ان نتائج کو انسانوں پر موبائل شعاعوں کے اثرات سے منسلک نہیں کیا جا سکتا کیونکہ عام طور پر انسانوں کو اپنے جسم کے مخصوص حصوں پر ان شعاعوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے.

بوچر کا کہنا تھا نر جانداروں میں موبائل شعاعوں کا کینسر سے تعلق ہے پر اس کی وجوہ پر مزید تحقیق کی ضرورت ہے۔

اس تحقیق میں موبائل فونز کی ٹو جی اور تھری جی شعاعوں کا استعمال کیا گیا اور اسے مکمل کرنے میں دس سال لگے۔


متعلقہ خبریں