ہم مصالحہ فیسٹیول کا اختتام: عوام کی بڑی تعداد شریک


لاہور: ہم مصالحہ فیملی فیسٹیول کے آخری روز زندہ دلان لاہور کا رش لگ رہا۔ شرکا کی بڑی تعداد لذت بھرے کھانوں پر ہاتھ صاف کرنے کے ساتھ ساتھ ہلہ گلہ کرنے میں مگن رہی۔

بچے، بڑے اور خواتین اپنے من پسند شیفس سے مل کر پھولے نہیں سما رہے تھے اور یادگار تقریب کو سیلفیوں کے ذریعے ’قید‘ بھی کررہے تھے۔

ہم نیوز کے مطابق چھٹی کے دن ایکسپو سینٹرمیں سجے ’ ہم مصالحہ فیملی فیسٹول‘ نے لاہوریوں کی ’موج‘ کرا دی۔ اس موقع پر بھرپور طریقے سے لطف اندوز ہونے کے لیے بڑوں کے ساتھ ساتھ بچے بھی بہت بڑی تعداد میں پہنچے۔

بچوں کی غالب اکثریت کی توجہ کا مرکز وہ ’پلے ایریا‘ رہا جہاں جکمگاتے ہوئے جھولے انہیں اپنی طرف بلارہے تھے۔ مصالحہ فیملی فیسٹول نے لاہوری ’کڑیوں‘ کی بھی پوری توجہ سمیٹی۔

ملک کے ’اسٹار‘ شیفس بھی زندہ دلان لاہور کی محبت پہ ’باغ باغ ‘ رہے۔

ہم نیوز سے بات چیت میں انہوں نے کہا کہ لاہوریوں کے جوش و خروش کی وجہ سے ہم بھی سارا سال مصالحہ فیملی فیسٹول کے انتعقاد کا انتظار کرتے ہیں۔

شیف باسم نے کہا کہ وہ لاہوریوں کی محبت پر پوری طرح فدا ہوگئے۔ ان کا کہنا تھا کہ آنے والے مہمانان کا جوش و خروش قابل دید رہا۔

مصالحہ فیملی فیسٹیول میں آنے والے مہمانوں کا کہنا تھا کہ ہم نے تو خوب موج مستی کی اور یقین مانیں کہ واپس جانے کا دل ہی نہیں کررہا تھا۔

ہم نیوز سے بات چیت میں شرکا کی اکثریت کا کہنا تھا کہ وہ سال بھر اس فیسٹیول کے انعقاد کا انتظار کرتے ہیں اس لیے نہ جانے کا تو سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔

’ہم مصالحہ فیملی فیسٹیول‘ لاہور رات گئے تک جاری رہا اور شرکا یادگار لمحات سے لطف اندوز ہوئے۔


متعلقہ خبریں