خادم رضوی، فضل الرحمان کیخلاف غداری کے مقدمے کی درخواست مسترد


لاہور: تحریک لبیک کے سربراہ خادم حسین رضوی اور جمیعت علمائے اسلام(ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے خلاف غداری کی کارروائی کے لیے دائر کی گئی درخواست عدالت نے واپس لینے کی بنا پر مسترد کر دی۔

لاہور ہائی کورٹ کے جج جسٹس عامر محمود مقامی شہری شبیراللہ کی درخواست پر آج سماعت کی۔ شہری کی جانب سے دائر درخواست میں وفاقی حکومت اور وزارت داخلہ سمیت دیگر متعلقہ افراد کو فریق بنایا گیا تھا۔

درخواست گزار نے مؤقف اپنایا ہے کہ خادم حسین رضوی اور مولانا فضل الرحمان عوام کو عدلیہ اور پاک فوج کو اکسا رہے ہیں۔ شہری کی جانب سے استدعا کی گئی تھی کہ عدالت مولانا فضل الرحمان اور خادم حسین رضوی کے خلاف غداری کی کارروائی کا حکم دے۔

یاد رہے کہ سپریم کورٹ کی جانب سے آسیہ مسیح کو رہا کیے جانے کے خلاف مظاہروں میں ججوں کو قتل کرنے اور پاک فوج کے خلاف فتوے جاری کیے گئے تھے۔


متعلقہ خبریں