اسٹاک مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا رحجان

اسٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان سے کاروبار کا آغاز

فوٹو: فائل


کراچی: پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کا آغاز 41 ہزار چار سو پوائنٹس سے ہوا اور آغاز میں ہی 29 پوائنٹس کا اضافہ دیکھنے میں آیا۔

بازار حصص میں اچھے آغاز کے بعد ہنڈرڈ انڈیکس ایک وقت میں 41572  پوانٹس کی سطح پر پہنچ گیا تاہم کچھ ہی دیر بعد شیدید مندی دیکھنے میں آئی۔

اسٹاک مارکیٹ سے آخری خبریں آنے تک کرنٹ انڈیکس 132 پوائنٹس کمی کے ساتھ 41256 پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

رپورٹ فائل کیے جانے تک اسٹاک مارکیٹ میں  42,405,870 شیئرز کا لین دین ہواجس کی مالیت 2,168,527,662 پاکستان روپے رہی۔

کاروباری ماہرین کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کے دورہ چین کے بعد بھی مارکیٹ میں مثبت تبدیلی نہیں آسکی، آئی ایم ایف کا وفد پاکستان میں موجود ہے لیکن اسٹاک مارکیٹ میں قابل ذکر مثبت رحجان دیکھنے میں نہیں آیا۔

گزشتہ ہفتے مارکیٹ میں ملا جلا رجحان ریکارڈ کیا گیا تھا۔ کاروباری ہفتہ کے آخری روز  جمعہ کے دن کاروبار کے شروع میں مندی کا رجحان دیکھا گیا، بازار حصص میں کاروبار کا آغاز منفی ہوا ۔ کاروباری سرگرمیوں کی شروعات ہونے کے بعد دس منٹ کے اندر ہی انڈیکس میں 130 سے زائد پوانٹس کی کمی ہوئی تھی۔

 


متعلقہ خبریں