مضر صحت کھانے سے بحق جاں بچوں کی نماز جنازہ ادا


کراچی: کراچی میں مضر صحت کھانا کھانے سے جاں بحق ہونے والے بچوں کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔

سندھ فوڈ اتھارٹی نے کراچی ہوٹل سے کھانوں کے نمونے کل ہی حاصل کر لیے تھے جبکہ فوڈ اتھارٹی نے ریسٹورنٹ کے کچن اوردیگرمقامات کا دورہ کرنے کے بعد ریسٹورنٹ کو سیل کر کے نمونے لیبارٹری بھجوا دیے تھے۔

ڈائریکٹر سندھ فوڈ اتھارٹی کی ہم نیوز سے گفتگو:

ڈائریکٹر سندھ فوڈ اتھارٹی ابرار شیخ نے ہم نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ریسٹورنٹ کو سیل کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے، بغیر تحقیقات نہیں کہ سکتے کہ بچے کی اموات ریسٹورنٹ کا کھانا کھانے سے ہوئی ہیں۔

ابرار شیخ کا کہنا تھا کہ اگر ریسٹورنٹ کا کھانا کھانے سے بچوں کی اموات واقع ہوئی ہیں تو قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔

گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو کے دوران ابرار شیخ کا کہنا تھا کہ پلےلینڈ میں لگے مختلف اسٹالز سے نمونے لیے گئے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ پلے لینڈ انتظامیہ نے فوڈ کا شعبہ کانٹریکٹ پہ دے رکھا ہے جبکہ فوڈ کا شعبہ چلانے والوں کے پاس کوئی سرکاری لائسنس بھی نہیں۔ سی سی ٹی وی سے معلوم ہوسکے گا کہ بچوں نے کس اسٹال سے کیا کھایا

انہوں نے بتایا کہ ابتدائی طور پر پلے لینڈ میں فرائز بنانے والا آئل ملا، جو غیر معیاری تھا۔

گورنر سندھ نے رپورٹ طلب کرلی:

گزشتہ روز گورنر سندھ عمران اسماعیل نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے  ایڈیشنل آئی جی سے رابطہ کرکے واقعہ کی رپورٹ طلب کی تھی اور واقعہ کی مکمل تحقیقات کرکے ذمےداروں کو سامنے لانا کا حکم دیا تھا۔

متاثرہ فیملی نے گزشتہ شب کلفٹن زمزمہ پر قائم معروف ریسٹورنٹ میں ڈنر کیا تھا، پولیس

ایس ایس پی ساؤتھ پیر محمد شاہ نے بتایا کہ  بچوں کی والدہ کے بیان کے مطابق متاثرہ فیملی نے گزشتہ شب کلفٹن زمزمہ پر قائم معروف ریسٹورنٹ میں ڈنر کیا تھا۔ جس کے بعد وہ لوگ سی ویو پر واقع پلے لینڈ گئی جہاں بچوں نے ٹافیاں اور کینڈی فلاس بھی کھائے۔

انہوں نے بتایا کہ والدہ کا کہنا ہے کہ بچوں اور انہوں نے رات کو کھانا کھایا تھا اور صبح اٹھے تو قے شروع ہو گئیں۔

ایس ایس پی ساوتھ نے بتایا کہ جن مقامات پر متاثرہ فیملی گزشتہ شب گئی انہیں سیل کردیا گیا ہے جبکہ پولیس واقعہ کی تحقیقات کررہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بچوں کے والد لاہور میں ہیں اور وہ پہلی دستیاب فلائٹ سے کراچی پہنچ رہے ہیں جبکہ بچوں کی والدہ کی حالت خطرے سے باہر ہے۔


متعلقہ خبریں