اسکرین رائیٹنگ ورکشاپ میں عوام کی شرکت سے خوشی ہوئی، سلطانہ صدیقی



کراچی : کراچی فلم فیسٹیول میں فلموں اور ڈراموں پر جاری چار روزہ اسکرین رائٹنگ ورکشاپ اختتام پذیر ہوگئی، ہم نیٹ ورک کی صدر سلطانہ صدیقی نے ورکشاپ کی کامیابی پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔

سلطانہ صدیقی کا کہنا تھا کہ ہم نے پاکستان انٹرنیشنل فلم فیسٹیول منقعد کیا جس میں بے شمار ورکشاپس تھیں۔ اسکرین پلے کے لیے ہم نے بھارت سے اشوینی کو بلایا جو نا صرف لکھاری ہیں بلکہ اسکرین پلے پڑھاتے بھی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مجے اچھا لگا کہ عوام نے بڑی تعداد میں ورکشاپ میں شرکت کی۔

فلم فیسٹیول میں شریک بھارتی اسکرین رائٹر ایشونی ملک کا کہنا تھا کہ میں اسکرین پلے پڑھاتا ہوں، میری کوشش ہوتی ہے کہ میں نوجوانوں کو کچھ مدد کر سکوں تاکہ وہ جو کہنا چاہتے ہیں وہ سینیما کے ذریعے کہہ سکیں۔

ورکشاپ کے دوران مختلف میڈیا سیشن میں سعدیہ جبار، سراج الحق سمیت معروف لکھاریوں اور پروڈیوسرز نے شرکت کی۔ تقریب میں فلمی صنعت سے وابستہ شخصیات نے کراچی فلم سوسائٹی کی اس کاوش کو سراہا اور ایسی مزید ورکشاپس کی ضرورت پر زور دیا۔


متعلقہ خبریں