ملک کا پیسہ لازمی واپس لایا جائے گا، فرخ حبیب


اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فرخ حبیب نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان پہلے ہی ملک سے لوٹی ہوئی دولت واپس لانے کی بات کہہ چکے ہیں، منی لانڈرنگ پوری دنیا میں ایک بہت بڑا مسئلہ بن چکا ہے اور پاکستان اس حوالے بہت سنجیدہ ہے۔

ہم نیوز کے پروگرام “بڑی بات” میں بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ دبئی میں بہت بڑی تعداد میں جائیدادیں پاکستانیوں نے سرپایہ کاری کرکے بنائی ہیں اور یہ سب پیسے منی لانڈرنگ کے ذریعے ملک سے باہر گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ جن ممالک میں پاکستان سے لوٹ کر پیسہ پہنچایا گیا ہے ان سے رابطہ کر کے  ملک کا پیسہ لازمی واپس لایا جائے گا، اتنا کوئی دشمن بھی نقصان نہیں پہنچا سکتا جتنا گزشتہ حکومتوں نے ملک کا خزانہ خالی کر کے ملک کو پہنچایا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ حکومت کی نیت بالکل صاف ہے، ہم اہنے مشن پر کام کریں گے اور اپنے اتحادیوں کو بہت اچھے سے ساتھ لے کر چل رہے ہیں، اتحادیوں کا بھی پورا تعاون تحریک انصاف کے ساتھ ہے۔

سابق نگراں وزیر قانون بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ جن لوگوں نے اپنے اثاثے ظاہر نہیں کیے ان کے خلاف کارروائی کرنے کی ضرورت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ منی لانڈرنگ کا مطلب ہے کہ کوئی فرم کیا ہو اور اس سے جو پیسہ آیا ہو اسے بیرون ملک سرمایہ کاری کی جائے، بیرون ممالک بھیجی گئی رقم واپس لانے کے لیے پہلے جرم بتایا پڑتا ہے، ہرمعاہدے کی کچھ شرائط ہوتی ہیں یہ اتنا آسان نہیں ہوتا۔

ماہر قانون شاہ خاور نے کہا کہ ہائی کورٹ کے کوئی بھی فیصلے کے بعد سہریم کورٹ میں اس حوالے سے اپیل کی جا سکتی ہے۔

کراچی کے علاقے میں دو بچوں کے جاں بحق ہونے کے حوالے سےہم نیوز کے نمائندے مونس سراج نے بتایا کہ پولیس نے سی سی تی وی فوٹج کی مدد سے اس واقعے کی باقاعدہ تحقیقات شروع کر دی ہے، واقع کے مختلف پہلوؤں پر تحقیقات کی جا رہی ہیں، اس حوالے سے اب تک 5 افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس واقع کو ابھی حادثہ قرار نہیں دیا گیا، بچوں کی پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کی بعد ہی چیزیں واضح طور پر سامنے آئیں گی،

ان کا مزید کہنا تھا کہ سندھ میں کھانے کے معیار کو جانچنے کے لیے کوئی لیبارٹری ہی موجود نہیں، سندھ فوڈ اتھاڑتی اپنا کام ٹھیک طریقے سے نہیں کر رہی۔


متعلقہ خبریں