آرمی چیف کے صاحبزادے کے ولیمےمیں صدر اور وزیراعظم کی شرکت


راولپنڈی: راولپنڈی نے آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کے صاحبزادے کے ولیمے کی تقریب ہوئی۔

سعد صدیق باجوہ کی تقریب ولیمہ میں صدر پاکستان عارف علوی، وزیراعظم عمران خان، چیف جسٹس ثاقب نثاراور سابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے شرکت کی۔

تقریب میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، چوہدری پرویز الہیٰ، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار،  وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال، گورنر پنجاب چوہدری سرور وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر، وزیر دفاع پرویز خٹک، شیخ رشید نے بھی شرکت کی۔

اس کے علاوہ تقریب میں پاکستان مسلم لیگ ن کے خواجہ آصف، رانا تنویر، چوہدری نثار، پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو، اعتزاز احسن، خورشید شاہ، سابق کرکٹر شعیب اختر، گلو کار شہزاد رائے سمیت دیگر سیاستدانوں، سفارت کاروں سول و ملٹری مہمان بھی شریک ہوئے۔


متعلقہ خبریں