زائد المعیاد لائسنس پرخود کار اسلحہ برآمد،اداکار اسد ملک گرفتار


لاہور: علامہ اقبال ائیرپورٹ پر اے ایس ایف نے زائد المعیاد لائسنس پرخود کار اسلحہ برآمد ہونے پہ معروف اداکار اسد ملک کو حراست میں لے کرائیر پورٹ چوکی کے حوالے کردیا۔

ہم نیوز کےمطابق اسد ملک کو لاہور سے پی آئی اے کی کراچی جانے والی پرواز307 سے گرفتار کیا گیا ہے۔

اے ایس ایف حکام کا کہنا ہے کہ اداکار اسد ملک سے زائد المعیاد لائسنس پرخودکار اسلحہ برآمد ہوا۔ اسد ملک سے ایس ایم جی کے 83 راؤنڈز اور ایکسپائرلائنسس بھی ملا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ملزم کوائیر پورٹ چوکی کے حوالےکردیا گیا ہے  انہیں صبح اسلحہ سمیت مقامی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق اس سے قبل اسد ملک کراچی میں بس پر فائرنگ اور دو افراد کی ہلاکت کے الزام میں جیل بھی کاٹ چکے ہیں۔


متعلقہ خبریں