اسٹاک مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا رحجان

پاکستان اسٹاک ایکسچینج: 100 انڈیکس میں 149 پوائنٹس کی کمی

فوٹو: فائل


کراچی: پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری سرگرمیوں کے اختتام ہنڈرڈ انڈیکس 55.95  پوائنٹس اضافے کے ساتھ 41152 کی سطح پر ٹریڈ کرتا دیکھا گیا۔

بازار حصص میں کاروباری سرگرمیوں میں آغاز کے ساتھ ہی مندی کا رحجان رہا، آغاز میں 100 انڈیکس میں  115 پوائنٹس کی کمی دیکھنے میں آئی جس کے بعد  انڈیکس 41 ہزار 112  کی سطح پر پہنچ گیا، تاہم کچھ دیر بعد دوبارہ  مندی کا رحجان دیکھنے میں آیا۔

ہنڈرڈ انڈیکس 228 پوائنٹس کمی کے بعد 40 ہزار 861 کی کم ترین سطح پر ٹریڈ کرتا دیکھا گیا جس کے بعد کاروباری سرگرمیوں میں اتار چڑھاؤ کا رحجان جاری رہا۔

کاروباری سرگرمیوں کے اختتام پر اسٹاک مارکیٹ میں  91,309,000 شیئرز کا لین دین ہواجس کی مالیت 4,674,745,925 پاکستان روپے رہی۔

 

ماہرین کے مطابق سعودی عرب کے بیل آؤٹ پیکیج کی رقم نہ ملنے سے بھی اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار متاثر ہوا ہے۔ اسٹاک ایکسچینج میں سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال نہ ہوا، گزشتہ سات روز میں مارکیٹ 2 ہزار پوانٹس تک گرگئی۔

گزشتہ روز اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کا آغاز 41 ہزار چار سو پوائنٹس سے ہوا اور آغاز میں ہی 29 پوائنٹس کا اضافہ دیکھنے میں آیا تاہم اچھے آغاز کے بعد مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا رحجان دیکھنے میں آیا۔


متعلقہ خبریں