والد کی عدالت میں پیشی پر بختاور بھٹو برہم ہو گئیں

فوٹو: فائل


کراچی: سابق صدر آصف علی زرداری کی صاحبزادی بختاور بھٹو نے کہا ہے کہ میرے والد آج بھی عدالت میں اپنی عبوری ضمانت کے لیے پیشی بھگت کر آئے ہیں۔

اپنے ٹویٹر پیغام میں بختاور بھٹو کا کہنا تھا کہ عدالت میں جانا مسئلہ نہیں،میرے والد نے زندگی عدالتوں میں گزاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ میرے والد قانون کا احترام کرتے ہیں لیکن سوال یہ ہے کہ ہمارے سابق آمر کہاں ہیں؟ وہ کیوں ابھی گالف کورس میں پائے جاتے ہیں؟ انہوں نے سوال کیا کہ کیا احتساب منتخب سویلین سیاستدانوں کا ہی ہونا ہے؟

اس سے قبل منی لانڈرنگ کیس میں پیپلزپارٹی کی نفیسہ شاہ اور فریال تالپور، علی مجید، نمر مجید، مصطفی ذوالقرنین اور دیگر پیش نامزد ملزمان پیش ہوئے، سابق صدر آصف علی زرداری مقررہ وقت پر بینکنگ کورٹ نہ پہنچ سکے جس پر کمرہ عدالت میں ملزم آصف علی زرداری حاضر ہوں کی صدائیں لگتی رہیں۔

افسر کا کہنا تھا کہ ملزمان کی جائیداد کی معلومات کے لیے متعلقہ کمشنر کو خطوط لکھ دیے گئے ہیں۔

عدالت نے مفرور ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے تفتیشی افسر کو حکم دیا ہے کہ ضابطے کی کارروائی جلد مکمل کی جائے۔

عدالت نے کیس کی سماعت 10 دسمبر تک ملتوی کردی۔


متعلقہ خبریں