اداکار اسد ملک کی ضمانت منظور، رہائی کا حکم

فوٹو: فیس بک


لاہور: معروف اداکار اسد ملک کی پچاس ہزار مچلکوں کے عوض ضمانت منظورکرلی گئی ہے۔

اداکار کو آج کینٹ کچہری کے جوڈیشل مجسٹریٹ شہباز حسن رانا کی عدالت میں پیش کیا گیا تھا۔

دوران سماعت پولیس کی عدالت کو بتایا کہ اداکار اسد ملک کو گزشتہ روز لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اے ایس ایف نے کارروائی کرتے ہوئے گرفتار کیا تھا، پولیس نے بتایا کہ اسد ملک کے سامان سے آٹومیٹک ہتھیار برآمد ہوا جس کا لائسنس منسوخ ہو چکا تھا۔

اسد ملک لاہور سے کراچی سفر کر رہے تھے۔

اہلکاروں نے گن قبضے میں لے کر اداکار کو مزید کارروائی کے لیے مقامی پولیس کے حوالے کر دیا۔

عدالت نے تمام دلائل کو مدنظر رکھتےہوئے اداکار اسد ملک کو پچاس ہزار مچلکوں کے عوض ضمانت پر رہا کرنے کے احکامات جاری کردیے۔


متعلقہ خبریں