نئی ون ڈے رینکنگ، قومی ٹیم ٹاپ فائیو میں شامل

فوٹو: فائل


دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے جاری نئی ون ڈے رینکنگ کے مطابق پاکستان ٹیم ٹاپ فائیو میں جگہ بنانے میں کامیاب ہو گئی ہے۔

آئی سی سی کی نئی عالمی رینکنگ میں قومی ٹیم پانچویں پوزیشن پر براجمان ہے جب کہ اوپنر بلے باز بابر اعظم بھی پانچویں پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔

آل راؤنڈرز کی رینکنگ میں محمد حفیظ چوتھی پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں جبکہ  بالرز کی فہرست میں کوئی بھی پاکستانی کھلاڑی ٹاپ ٹین میں شامل نہیں ہو سکا۔

پاک نیوزی لینڈ ون ڈے سیریز

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین کھیلی گئی تین ون ڈے میچوں کی سیریز ایک ایک سے برابر رہی تھی۔ دونوں ٹیموں کے مابین تیسرا اور آخری ون ڈے میچ بارش کی نذر ہو گیا تھا۔

ٹیسٹ سیریز

دونوں ٹیمیں 16 نومبر سے تین دسمبر تک شیڈول تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز بھی کھیلیں گی۔

 


متعلقہ خبریں