سالوں سےکراچی کے پانی میں اضافہ نہیں ہوا، فردوس شمیم


 

کراچی: پاکستان تحریک انصاف رہنما فردوس شمیم نقوی نے کہا ہے کہ طویل عرصے سے کراچی کے پانی میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ 2006 کے بعد سے شہر کے پانی میں کسی قسم کا کوئی اضافہ نہیں کیا گیا جو ایک پریشانی کی بات ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کے فورمنصوبے کے تحت جون 2019 میں شہرقائد کو مزید 260 ملین گیلن پانی دیا جائے گا جس کے بعد پانی 720 ملین گیلن ہوجائے گا اور جس کی امید شہریوں نے لگائی ہوئی تھی لیکن ایسا ہوتا نظر نہیں آرہا ہے۔

رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ جب سے موجودہ حکومت نے تفتیش کا آغاز کیا تو بہت سے انکشافات ہوئے جس سے معلوم ہوا کہ اس منصوبے کی پلاننگ ہی ناقص ہے اور اس سے مطلوبہ نتائج حاصل نہیں ہوسکیں گے۔

واضح رہے پاکستان کے معاشی حب کراچی کے شہریوں کو پانی کی کمی کا سامنا رہتا ہے جبکہ کئی علاقے پانی سے محروم بھی ہوجاتے ہیں۔


متعلقہ خبریں