ندیم ملک لائیو میں علی زیدی اور اسحاق ڈار میں تلخ کلامی


 اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اسحاق ڈار اور پاکستان تحریک انصاف رہنما علی زیدی نے ایک دوسرے پر الزامات کی بارش کردی اور غیر مہذب زبان کا بھی استعمال کیا۔

ہم نیوز کے پروگرام ندیم ملک لائیو میں اسحاق ڈار اور علی زیدی کے مابین تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا اور دونوں رہنماؤں نے لائیو پروگرام کے تقدس کا بھی خیال نہیں کیا۔

پروگرام کے میزبان ندیم ملک سے گفتگو کے دوران ایک سوال پراسحاق ڈار نے کہا کہ وہ علی زیدی کی بات نہیں سنا چاہتے یہ وہ لوگ نہیں جن کی بات سنی جائے۔

جس پر علی زیدی تعش میں آگئے اور غصے میں اسحاق ڈار کو کہا کہ آپ لوگ کیا آسمان سے اتر کر آئیں ہیں، آپ تو ملک سے باہر ہیں اور وہاں سے بیٹھ کر بات کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آپ مجھ پر مقدمہ کیوں نہیں کردیتے۔

علی زیدی نے اس بات کا دعویٰ بھی کیا کہ وہ اسحاق ڈار کو بتا سکتے ہیں کہ سابق وزیرداخلہ نے پیسے کہاں چھپائے ہیں اور ان کی کتنی جائیداد ہے۔

انہوں نے اسحاق ڈار کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کو شرم آنی چاہیے اتنی دور سے آپ ہمیں شرم دلا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آپ ملک چھوڑ کر گئے ہیں شرم تو آپ کو آنی چاہیے۔

جس کے جواب میں اسحاق ڈار نے کہا کہ آپ کو اپنے آپ پر شرم آنی چاہیے اور علی زیدی اپنی زبان پر قابو رکھو۔

علی زیدی نے کہا کہ واپس آئیں اور عدالت میں ان کا سامنا کریں جس پر اسحاق ڈار نے بھی یہ ہی جواب دیا اور کہا کہ وہ بھی انہیں عدالت میں دیکھیں گے۔

پروگرام میں اس وقت ماحول ناسازگار ہوا جب اسحاق ڈار نے میزبان ندیم ملک کے ایک سوال پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ ان پرالزامات لگانے والوں کو شرم آنی چاہیے۔

 


متعلقہ خبریں