’نچلی سطح کے مسائل حل کرنے والا بلدیاتی نظام لانا چاہتے ہیں‘

وزیر اعظم نے شہباز شریف کے الزامات مسترد کر دیے

فوٹو: فائل


اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت پنجاب اور خیبر پختونخوا میں بلدیاتی نظام کے نفاذ کے حوالے سے اجلاس ہواجس میں بلدیاتی نظام کی تنظیم پرغور کیا گیا ہے۔

وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ ایسا بلدیاتی نظام لانا چاہتے ہیں جو عوام کے مسائل نچلی سطح پر حل کر سکے، نئے بلدیاتی نظام سے ترقیاتی منصوبوں پر پیسہ دیہات کی سطح پر خرچ ہوگا جس سے ضیاع اور کرپشن ختم ہوگی اور عوام کو اپنی ترجیحات کے مطابق ہی ترقیاتی منصوبوں کی منظوری ممکن ہو سکے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ  نئے بلدیاتی نظام میں ترقیاتی منصوبوں اور قانون سازی ایسے طریقے سے ہوگی جس کا احتساب عوام براہ راست کر سکیں گے، عوام کے اپنے ہی نمائندے منتخب ہوکر فلاح و بہبود کا کام بہتر طریقے سے کر سکیں گے، ذاتی مفاد اورکرپشن کے خاتمے کے لیے نیا نظام معاون ثابت ہوگا، اس نظام کا واحد مقصد عوام کی فلاح و بہبود ان کو اپنی ترجیحات کے مطابق کرانا ہے۔

اجلاس میں وزیر دفاع پرویز خٹک، مشیر وزیراعظم محمد شہزادارباب، وزیر بلدیات پنجاب عبدالعلیم خان، صوبائی وزیر لوکل گورنمنٹ خیبرپختونخوا شہرام خان ترکئی، وزیر خزانہ خیبر پختونخوا تیمور جھگڑا، صوبائی وزیرقانون خیبر پختونخوا سلطان خان اور سینئر عہدیداروں نے شرکت کی۔


متعلقہ خبریں