وزیراعظم کا کراچی میں تین یونیورسٹیوں کے قیام کا اعلان


کراچی: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کراچی میں تین جامعات (یونیورسٹیاں) قائم کی جائیں گی۔ ان کا کہنا ہے کہ قائم کی جانے والی یونیورسٹیوں کا الحاق بین الاقوامی یونیورسٹیوں سے کیا جائے گا۔

ہم نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے یہ بات کراچی سے تعلق رکھنے والے اراکین قومی اسمبلی سے ہونے والی ملاقات میں کہی۔

ملاقات کی تفصیلات بتاتے ہوئے ذمہ دار ذرائع نے ہم نیوز کو بتایا وزیراعظم نے ایم.این ایز کے مسائل حل کرنے کے لیے گورنر سندھ  عمران اسماعیل کو فوکل پرسن بنا دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں وزیراعظم عمران خان کو وفاقی وزیرپورٹ اینڈ شپنگ علی زیدی نے خوشخبری سنائی کہ چینی کمپنیاں پاکستان میں نو بلین ڈالرز کی سرمایہ کاری کریں گی۔

وفاقی وزیر نے بتایا کہ چینی کمپنیوں کے ساتھ اس سلسلے میں جلد ہی ایم او یو پر دستخط ہو جائیں گے۔

ذمہ دار ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے ایک رکن قومی اسمبلی نے ایم کیو ایم رہنماؤں کے خلاف شکایات بھی کیں۔


متعلقہ خبریں