خیبرپختونخوا،کالجز اور جامعات میں نسوار پرپابندی عائد

قائد اعظم یونیورسٹی سے منشیات فروش گرفتار


اسلام آباد: خیبرپختونخوا کے کالجز اور جامعات میں نسوار پرپابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ قائد اعظم یونیورسٹی سے منشیات فروش گرفتار کرلیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق ملزم وقارعرف برشی یونیورسٹی کے گیٹ پر چرس فروخت کر رہا تھا، جس کے قبضے سے ایک کلو چرس برآمد کی گئی ہے۔

پولیس کے مطابق ملزم کو تھانہ سیکٹریٹ منتقل کردیا گیا ہے جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔

اس سے قبل خیبرپختونخوا کے کالجز اور جامعات میں نسوار پرپابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ہائر ایجوکیشن کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ طلبہ کے ساتھ اساتذہ پر بھی تمباکو استعمال کرنے پر پابندی عائد کی گئی ہے کیونکہ یہ وقت کی اہم ضرورت ہے۔

اعلامیے میں ہدایت کی گئی ہے کہ  طلبہ کو ہر مہینے نشے کے موضوع پر لیکچرز بھی دئیے جایئں  اور ڈرگ کے خلاف سیمینار اور آگاہی واک بھی کرائی جایئں۔

ذرائع کے مطابق اس فیصلے کا مقصد طلبا کو اس نشے سے روکنے ہے اور آگاہی مہم کے ذریعے انہیں اس کے بدترین مضر اثرات سے آگاہ کرنا ہے۔


متعلقہ خبریں