پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں 182 پوانٹس کی کمی

مارکیٹ کھلتے ہی اسٹاک ایکسچینج میں تیزی

فائل فوٹو


کراچی: پاکستان اسٹاک مارکیٹ  میں بدھ  کے روز کاروبار کے دوران مندی کا رجحان رہا اور کاروبار کے احتتام پر انڈیکس میں 182 پوانٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

بدھ کے روز بازار حصص میں کاروبار کا آغاز منفی ہوا۔  کاروبار شروع ہوتے ہی کے ایس ای 100 انڈیکس میں پانچ منٹ کے اندر ہی 380 سے زائد پوانٹس کی کمی ہوئی۔

صبح کے سیشن میں مارکیٹ منفی زون میں ہی ٹریڈ کرتا رہا۔ تاہم درمیانی سیشن میں مارکیٹ میں تیزی دیکھی گئی اور انڈیکس مثبت زون میں داخل ہوا۔ ایک وقت میں مارکیٹ میں 150 سے زائد پوانٹس کا اضافہ بھی ہوا۔

تاہم آخری سیشن میں مارکیٹ ایک بار پھر سرمایہ کاروں کی جانب سے حصص کے فروخت کے دبائوں میں آگئی اور ایک مرتبہ پھر مارکیٹ منفی زون میں داخل ہوئی۔

کاروبار کے احتتام پر انڈیکس میں 182 پوانٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی اور کےایس ای 100 انڈیکس  40994.05  کی سطح پر بند ہوا۔

گزشتہ روز اسٹاک مارکیٹ میں 55 پوانٹس کا اضافہ ریکارڈ ہوا تھا۔ بدھ کو کاروباری سرگرمیوں کے اختتام پر 100 انڈیکس 55.95  پوائنٹس اضافے کے ساتھ 41152 کی سطح پربند ہوا تھا۔

بازار حصص میں کاروباری سرگرمیوں کے آغاز کے ساتھ ہی مندی کا رحجان رہا، آغاز میں 100 انڈیکس میں  115 پوائنٹس کی کمی دیکھنے میں آئی جس کے بعد  انڈیکس 41 ہزار 112  کی سطح پر پہنچ گیا۔ تاہم کاروباری سرگرمیوں کے اختتام پر 100 انڈیکس 55.95  پوائنٹس اضافے کے ساتھ 41152 کی سطح پربند ہوا تھا۔

بدھ کو اسٹاک مارکیٹ میں  91,309,000 شیئرز کا لین دین ہواجن کی مالیت 4,674,745,925 پاکستان روپے رہی۔


متعلقہ خبریں