سپاٹی فائی سروس مشرق وسطی اور شمالی افریقا میں لانچ کر دی گئی

فوٹو: فائل


دبئی: معروف میوزک اسٹریمنگ سروس سپاٹی فائی، مشرق وسطی اور شمالی افریقا میں بھی لانچ کر دی گئی ہے۔

کمپنی کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ سپاٹی فائی اب سے 13 بڑی عرب مارکیٹس میں دستیاب ہوگی، جن میں سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، مصر اور موروکو شامل ہیں۔

کمپنی ذرائع کا کہنا ہے کہ سروس کو لیبیا، شام، عراق اور یمن میں شروع نہیں کیا گیا۔

واضح رہے اس سے قبل مڈل ایسٹ میں سپاٹی فائی کو سرکاری سطح پر لانچ نہیں کیا گیا تھا تاہم گزشتہ کئی سالوں سے وہاں سروس ان اکاؤنٹس کے ذریعے استعمال کیا جاتا تھا جو یورپی مارکیٹ میں رجسٹرڈ تھے۔

ویب سائٹ پر جاری ایک بیان کے مطابق اس لانچنگ سے قبل سپاٹی فائی دنیا بھر کی 65 مارکیٹس میں دستیاب تھی۔

سپاٹی فائی کا کہنا ہے کہ سروس کو مارچ کے بعد سے اسرائیل میں بھی لانچ کیا جائے گا، کمپنی نے بدھ کے روز جاری بیان میں صارفین کو “عرب ہب” کے نام سے پلے لسٹ تیار کیے جانے کی اطلاع دی ہے جسے عربی موسیقی سننے کے شوقین ااستعمال کر سکتے ہیں۔

یونیورسل میوزک کے گروپ کے ساتھ کام کرنے والے کلاڈیئس بالر کو مڈل ایسٹ اور افریقا میں سپاٹی فائی کا ڈائریکٹر جنرل بنایا گیا ہے۔  2008 میں قائم کی گئی سویڈش کمپنی کو رواں سال اپریل میں نیو یارک اسٹاک ایکسچینج میں فہرست میں بھی شامل کیا گیا۔


متعلقہ خبریں