اجازت نامہ منسوخی: سی این این نے وائٹ ہائوس پر مقدمہ کردیا


واشنگٹن: امریکی چینل سی این این نے وائٹ ہائوس کی جانب سے اپنے صحافی کا اجازت نامہ ختم کرنے پر ٹرمپ انتظامیہ کیخلاف مقدمہ کردیا۔

سی این این کا کہنا ہے کہ صحافی کی دستاویزات معطل کرنا آزادی صحافت کے قانون کی خلاف ورزی ہے۔ چینل نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ وہ  وائٹ ہاؤس انتظامیہ کے فیصلے کو ختم کرکے ان کے صحافی کا اجازت نامہ بحال کریں۔

سی این این انتظامیہ نے عدالت سے جم اکوسٹا کا وائٹ ہاؤس کی کوریج کا اجازت نامہ واپس دلانے کی اپیل کی ہے۔

واضح رہے وائٹ ہائوس میں پریس کانفرنس کے دوران مذکورہ صحافی کے الیکشن میں روسی مداخلت کے سوال پر صدر ٹرمپ چراغ پا ہوگیا تھا اور ان سے مائیک چھیننے کا حکم دیا تھا۔

مذکورہ واقعے کے بعد وائٹ ہائوس نے سی این این کے نمائندے جم اکوسٹا کا اجازت نامہ ختم کر دیا تھا۔

دوسری جانب سی این این کے مقدمے پر وائٹ ہاؤس کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ ہمیں سی این این کے کیس سے متعلق آگاہ کر دیا گیا ہے۔ وائٹ ہاؤس انتظامیہ کے مطابق مقدمہ کرنا سی این این کی طرف سے ایک اور تماشا کرنا ہے لیکن ہم پُر زور طریقے سے اپنا دفاع کریں گے۔

یاد رہے کہ امریکی مڈٹرم انتخابات کے نتائج پر وائٹ ہاؤس میں پریس کانفرنس کے دوران صدر ڈونلڈ ٹرمپ، امریکی نشریاتی ادارے سی این این کے رپورٹر جم اکوسٹا پر چڑھ دوڑے تھے اور انہیں ‘بدتمیز اور خوفناک انسان’ قرار دیتے ہوئے عملے کو ان کا مائیک چھین لینے کا حکم دیا تھا۔


متعلقہ خبریں