بلاول بھٹو کا حکومت کے 100روز مکمل ہونے پر ناکامیاں سامنے لانے کا فیصلہ

ہائی کورٹ کا فیصلہ شریف فیملی کیلئے ریلیف ہے، بلاول | urduhumnews.wpengine.com

کراچی:  چئیر مین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے موجودہ حکومت کی  بلاول بھٹو زرداری کا حکومت کے 100 روز مکمل ہونے پر حکومتی ناکامیاں سامنے لانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

پیپلز پارٹی کے چئیرمیں بلاول بھٹو پریس کانفرنس میں سو روزہ پلان کے بارے میں حقائق منظر عام پر لائیں گے۔ بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف نے معیشت کے بہت دعوے کیے مگر اب تک نتیجہ صفر ہے۔

بلاول بھٹو نے کہا وزیراعظم نے اسمبلی کے فلور پر سوالوں کے جواب دینے کا دعویٰ کیا لیکن ایوان کا رخ ہی نہیں کر رہے۔ وزیراعظم خود تو کیا وزراء بھی اسمبلی ایوان میں جواب دینے کے لیے تیار نہیں۔

بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ  کردار کشی کے سوا حکومت کے پاس کوئی ایجنڈا نہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے اگر ڈیلیور نہیں  کیا تو عوام کی مایوسی کے ساتھ لانے والے بھی اکتا جائیں گے۔


متعلقہ خبریں