پشاور فوڈ اتھارٹی کا جعلی مصالحہ جات کی فیکٹری پر چھاپہ


پشاور: پاکستان کے مختلف شہروں کی طرح پشاور فوڈ اتھارٹی(پی ایف اے) کی جانب سے بھی غیر معیاری فیکٹریوں کے خلاف کارروائیوں میں سرگرم ہوگئی ہے اوراسی سلسلے میں پی ایف اے کی ٹیم نے جعلی مصالحہ جات کی فیکٹری پر چھاپہ مارا ہے۔

کارروائی کے دوران تقریباً دس ہزار کلو گرام کے ناقص مصالحہ جات کا ذخیرہ ضبط کرلیا گیا جبکہ فیکٹری سیل کرکے مصالحہ جات دریا میں تلف کر دیئے گئے۔

فوڈ اتھارٹی کے مطابق  مصنوعی مصالحہ جات میں کیمیکلز کا استعمال گیا تھا جو انسانی صحت کے لیے ہلاکت خیز ہے۔انہوں نے بتایا کہ چھاپے میں دس ہزار کلو گرام کے  ناقص مصالحہ جات کا ذخیرہ قبضے میں لیا گیا اور دریا میں تلف کر دیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ فیکڑی مصالحہ جات میں غیر میعاری اجزا اور کیمیکلز کا استعمال کی جارہا تھا جوانسانی صحت کے لئے انتہائی خطرناک ہیں اور اس بات پر کوئی سمجھاتہ نہیں کیا جاسکتا۔

واضح رہے کہ کراچی میں مضر صحت کھانا کھانے سے دو بچوں کی ہلاکت کے واقعہ کے بعد پورے ملک  میں ہوٹلوں اور فیکٹریوں پر نظر رکھی جارہی ہے۔


متعلقہ خبریں