پولیو وائرس، اسلام آباد کے لیے خطرے کی گھنٹی


اسلام آباد: کراچی اور پشاور کے بعد اب شہر اقتدار بھی پولیو کے وار سے محفوظ نہیں رہا اور اب اس وائرس نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے لیے بھی خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے۔

واضح رہے کہ کراچی اور پشاور کے سیوریج پانی میں پولیو وائرس کی موجود گی پہلے ہی کئی قیمتی جانوں کے لیے خطرے کا باعث ہے۔

اس حوالے سے وزیراعظم کے فوکل پرسن پولیو بابرعطا نے ڈی سی سے ملاقات کی اور پولیوسے بچاؤ کے لیے اسلام آباد میں اہم اقدامات کرنے کا  فیصلہ کیا گیا ہے۔ ملاقات میں ایس ایس پی اور پولیو ایمرجنسی آپریشن سنیٹر کے سربراہ ڈاکٹر رانا صفدر بھی شریک تھے۔

انتظامیہ کی جانب سے اسی حوالے سے پولیو حکام، پولیس اور ضلعی انتظامیہ کی مشترکہ ٹیمیں تشکیل دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ مہم کے معیار کو دیکھا جاسکے۔

دوسری جانب پولیو ماہرین پرمشتمل ٹیمیں مہم کے دوران اچانک فیلڈ میں  دورے کریں گی اور کوالٹی اور پولیو کنٹینرز کا بھی جائزہ لیا جائے گا جبکہ پولیو وائرس کے مکمل تدارک کے لیے حکومے نے فوری انتظامات کرنے کا حکم دیا ہے۔


متعلقہ خبریں