کراچی :فیکٹری کی بھٹی میں دھماکے سے چھ افراد ہلاک


کراچی: فیکٹری کی بھٹی میں گیس کے دھماکے سے چھ افراد ہلاک ہوگئے۔

ہم نیوز کے مطابق واقعہ لانڈھی کے علاقے میں واقعہ گاڑی کا سامان بنانے والی فیکٹری میں دوپہر کو پیش آیا جس کے بعد زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا تاہم زخمیوں میں سے چھ افراد جانبر نہ ہوسکے۔

وزیراعلیٰ نے کمشنرسے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی:

وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے  واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے کمشنرسے رپورٹ طلب کرلی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ فیکٹری کی آخری بارچانچ پڑتال کب ہوئی تھی، واقعہ کی کیا وجوہ کیا ہیں۔

وزیراعلی سندھ نے مزدوروں کی جانیں جانے پر افسوس اظہار کیا ہے اور جاں بحق مزدوروں کی تفصیلات طلب کرلیں ہیں جبکہ کمشنرکراچی کومتاثرہ خاندانوں کی ہرممکن مدد کی ہدایت کی ہے۔

ایدھی فاؤنڈیشن کے مطابق حادثے میں زخمی افراد میں سے چھ جاں بحق ہوچکے ہیں جبکہ ایک زخمی کو طبی امداد دی جارہی ہیں۔ مرنے والوں میں عامر، عمران، سیلم، شادمان، عنایت اور خالد شامل ہیں۔

تمام زخمیوں کو سول اسپتال کے برنس وارڈ منتقل کیا گیا تھا۔

انچارج سول اسپتال برنس وارڈ  ڈاکٹر احمر کا کہنا ہے کہ فیکٹری میں زخمی ہونے والا ایک نوجوان اب بھی زیر علاج ہے جس کی جان بچانے کی کوشش جاری ہے۔

پولیس کے مطابق ابتدا میں واقعہ کو بوائلر پھٹنے کا نتیجہ قرار دیا جاتا رہا مگر دھماکہ فیکٹری میں نصب تین بھٹیوں میں سے ایک بھٹی میں گیس پریشر کے باعث ہوا ،فیکٹری میں موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں کے مختلف پارٹس تیار کیے جاتے ہیں۔


متعلقہ خبریں