پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے دوران تیزی کا رجحان

اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، انڈیکس میں 500سے زائد پوانٹس کا اضافہ | urduhumnews.wpengine.com

کراچی: پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعرات کے روز کاروبار کے دوران تیزی کا رجحان دیکھا جا رہا ہے، سرمایہ کاروں کی جانب سے حصص خرید نے کا سلسلہ جاری ہے۔

جمعرات کے روز بازار حصص میں کاروبار کا آغاز مثبت ہوا۔ کاروبار کے شروع میں ہی مارکیٹ میں 120 سے زائد پوانٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، لیکں یہ تیزی لمحاتی ثابت ہوئی اور مارکیٹ جلد منفی زون میں چلی گئی۔

تھوڑی دیر کے لیے کے ایس ای 100 انڈیکس منفی زون میں ہی ٹریڈ کرتا رہا، تاہم مارکیٹ میں ایک بار پھر تیزی آئی اور انڈیکس میں 130 سے زائد پوانٹس کا اضافہ ہوا۔

اس کے بعد مارکیٹ مثبت زون میں ٹریڈ کر رہی ہے اور سرمایہ کار سرگرام ہے۔  کاروبار کے دوران ایک وقت میں مارکیٹ میں چار سو سے زائد پوانٹس کا اضافہ بھی ہوا۔

اس رپورٹ کے فائل کیے جانے کے وقت مارکیٹ 338.09 پوانٹس اضافہ کے ساتھ 41332.14 کی سطح پر ٹریڈ کر رہی تھی۔

بدھ کے کاروبار کے احتتام پر انڈیکس میں 128.52   پوانٹس کی کمی ہوئی تھی ۔

بدھ کے روز بازار حصص میں کاروبار کا آغاز منفی ہوا۔  کاروبار شروع ہوتے ہی کے ایس ای 100 انڈیکس میں پانچ منٹ کے اندر ہی 380 سے زائد پوانٹس کی کمی ہوئی تھی۔۔

صبح کے سیشن میں مارکیٹ منفی زون میں ہی ٹریڈ کرتا رہا۔ تاہم درمیانی سیشن میں مارکیٹ میں تیزی دیکھی گئی اور انڈیکس مثبت زون میں داخل ہوا۔ ایک وقت میں مارکیٹ میں 150 سے زائد پوانٹس کا اضافہ بھی ہوا تھا۔

تاہم آخری سیشن میں مارکیٹ ایک بار پھر سرمایہ کاروں کی جانب سے حصص کے فروخت کے دبائوں میں آگئی اور ایک مرتبہ پھر مارکیٹ منفی زون میں داخل ہوئی۔ کاروبار کے احتتام پر انڈیکس میں 182 پوانٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی اور کےایس ای 100 انڈیکس  40994.05  کی سطح پر بند ہوا۔

 


متعلقہ خبریں