شہری کا غیر معیاری جوتے فروخت کرنے پر کمپنی کےخلاف صارف عدالت سے رجوع


لاہور:  صوبائی دارلحکومت لاہور میں ایک شہری نے  مبینہ طور پر غیر معیاری جوتے بیجنے پر جوتوں کی کمپنی کے خلاف صارف عدالت سے رجوع کر لیا ہے۔

شہری اقبال خان نے سٹارلٹ شوز کمپنی کے خلاف لاہور کی صارف عدالت میں درخوست دائر کر دی۔  صارف نے کمپنی کے خلاف ایک لا کھ روپے ہرجانے کا دعوی کیا ہے۔

عدالت نے شہری کی درخواست پر فریقین کو نوٹسس جاری کرتے ہوئے 14 دسمبر کو جواب طلب کر لیا ۔

کیس کنزیومر کورٹ کے ڈسٹرکٹ جج قمر اعجاز کی عدالت میں دائر کیا گیا ہے۔

صارف نےعدالت سے استدعا کی ہے کہ  سٹارلٹ شوز کمپنی کو انکو غیر معیاری جوتا بیجنے پرایک لاکھ کا ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دیا جائے۔

شہری نے کہا ہے کہ انہوں نے 2400 روپے کا نیا جوتا خریدا جو دوسری دفعہ پہننے پر ہی ٹوٹ گیا۔ ان کا کہنا ہے کہ انہوں نے دوبارہ مرمت کے لیے جوتے کی دوکان سےرابطہ کیا لیکن نہ ہی جوتوں کی مرمت کی گئی اور نہ نیا جوتا انہیں دیا گیا۔


متعلقہ خبریں