سری لنکا میں کوئی وزیر اعظم اور کابینہ موجود نہیں، اسپیکر پارلیمنٹ


کولمبو: سری لنکا کی پارلیمنٹ کے اسپیکر کارع جے سوریا نے کہا ہے کہ سری لنکا کی پارلیمنٹ میں وزیر اعظم کے خلاف عدم اعتماد کے ووٹ کے بعد اب ملک میں کوئی وزیر اعظم اور کابینہ نہیں ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق گزشتہ روز سری لنکا کی پارلیمنٹ نے نئے مقرر کردہ وزیر اعظم مہندا راجہ پاکسے اور اُن کی حکومت کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک منظور کی، پارلیمنٹ کے 225 اراکین میں سے 122 نے نئے وزیر اعظم کے خلاف قرار داد کی حمایت میں ووٹ دیا تھا۔

گرشتہ مہینے سری لنکن صدر کی جانب سے وزیر اعظم رنیل وکراماسنگے کو بر طرف کرنے اور سابق صدر مہندا راجہ پاکسے کو وزیر اعظم مقرر کرنے کے بعد سری لنکا سیاسی بحران کا شکار ہے۔

سری لنکا کے صدر نے 14 نومبر کو پارلیمنٹ کا اجلاس طلب کیا تھا لیکن صدر نے جمعہ کو اچانک پارلیمنٹ تحلیل کر دی اور پانچ جنوری کو عام انتخابات کرانے کا اعلان کر دیا تھا۔

گزشتہ روز سپریم کورٹ نے رنیل وکراماسنگے کے حامیوں کی جانب سے دائر درخواست کی سماعت کرتے ہوئے صدارتی فرمان معطل کرتے ہوئے پارلیمنٹ کو بحال کر دیا تھا۔


متعلقہ خبریں