پرواز منسوخ ہونے پر وزرا نے اپنے کپڑے جلا دیے

پرواز منسوخ ہونے پر وزرا نے اپنے کپڑے جلا دیے | urduhumnews.wpengine.com

فوٹو ہم نیوز


اسلام آباد:وفاقی دارالحکومت سے گلگت جانے والی قومی ایئرلائن کی پرواز منسوخ ہونے پر صوبائی وزیر سیاحت فدا خان اور وزیر قانون اورنگزیب ایڈوکیٹ نے اپنے کوٹ جلا کر ائیر پورٹ پراحتجاج کیا۔

اسلام آباد ائیرپورٹ پر پرواز منسوخ ہونے کے خلاف مسافروں کی جانب سے شدید احتجاج کیا گیا اور پی آئی اے کے خلاف نعرے بازی بھی کی گئی۔

گلگت بلتستان کی پرواز مسلسل تیسرے روز کینسل کرنے کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے ایک مسافر نے اپنے سامان کو آگ لگا دی اور گلگت بلتستان کے وزرا نے بطور احتجاج ائیرپورٹ کے لاونج میں اپنے کپڑے جلائے۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ گلگت کی پرواز بحال ہونے تک دھرنا جاری رکھا جائے گا۔

ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس کے اہلکاروں نے احتجاج کرنے والے مسافروں سے بدتمیزی بھی کی۔

اسلام آباد ایئرپورٹ سے گلگت جانے والی پرواز میں 25 غیر ملکی مسافروں نے بھی سفر کرنا تھا۔

 


متعلقہ خبریں