سو دن کے پلان پر کیا پیش رفت ہوئی؟ وفاقی وزرا کا غور


اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا۔ کابینہ اجلاس میں حکومت کی 100 روزہ پلان پر جائزہ لیا گیا جب کہ وفاقی وزارتوں کے مقرر کردہ اہداف پر کابینہ اراکین کو بریفنگ دی گئی۔

ذرائع کے مطابق کابینہ اجلاس میں گیارہ نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا جس میں غیر ملکی معاہدوں اور آئی ایم ایف سے مذاکرات کا بھی جائزہ لیا گیا جب کہ سرکاری اداروں کے سربراہوں کی تقرری کی منظوری بھی ایجنڈے کا حصہ رہی۔

اجلاس میں ای سی سی کے فیصلوں کی توثیق کی گئی جب کہ کابینہ کی خصوصی کمیٹیوں اور ٹاسک فورسز کے سربراہان نے اپنی کارکردگی پر تفصیلی بریفنگ بھی دی۔ کابینہ اجلاس میں مشیروں اور وزرا کی کارکردگی رپورٹ بھی پیش کی گئی۔

وزیر اعظم نے وفاقی کابینہ کے اب تک کے فیصلوں پر عملدرآمد کا جائزہ بھی لیا۔


متعلقہ خبریں