تھر میں غذائیت کی کمی کے سبب مزید دو بچے جاں بحق

تھر پارکر میں غذائی قلت، وبائی امراض سے مزید 3 بچے جاں بحق

تھرپارکر : سول اسپتال مٹھی میں غذائیت کی کمی و دیگر امراض کے سبب مزید دو بچے جاں بحق ہوگئے۔

محکمہ صحت کے ذرائع کے مطابق جاں بحق بچوں میں ایک سال کی رضوانہ دختر عبدالخالق سومرو اور عرس راجڑ کا نومولود بچہ شامل ہیں۔

رواں سال سندھ کے پسماندہ ترین ضلع تھر پارکر کے علاقہ مٹھی میں غذائیت کی کمی اور مختلف بیماریوں کا شکار ہو کر 500 کے قریب بچے جان بحق ہو چکے ہیں ۔

تھر کو حکومت کی جانب سے متاثرہ ضلع تو قرار دیا گیا ہے لیکن بچوں کی مسلسل اموات روکنے کے لیے ضروری اقدامات نہیں اٹھائے جا سکے۔ ضلع میں ہونے والی اموات اس بدتر صورتحال کا ثبوت قرار دی جاتی ہیں۔

سندھ اسمبلی میں موجود اپوزیشن کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے تھر کے رہائشیوں کے لیے مفت امدادی گندم تقسیم کرنے اور پانی کے ٹینکرز گاؤں تک پہنچانے کے اعلانات تو کیے گئے لیکن ان پر عمل نہیں ہوسکا۔


متعلقہ خبریں