فی تولہ سونے کی قیمت 61650 تک پہنچ گئی

سونے کی قیمتوں میں اضافہ

کراچی: ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا ہے جس کے بعد  فی تولہ سونے کی قیمت 61650 روپے ہوگئی ہے۔

سندھ صرافہ بازارایسوسی ایشن کے مطابق اضافے کے بعد ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت 200 روپے اضافے کےبعد 61650 روپے جبکہ دس گرام سونے کی  قیمت 172 روپے اضافے کے بعد 52855 روپےہوگئی۔

سونے کے تاجروں کا کہنا ہے کہ کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی مقامی مارکیٹوں میں سونے کی خرید و فروخت نئے داموں کے ساتھ کی جارہی ہے۔

ملک میں ادائیگیوں کے توازن میں بڑے خسارے کے باعث  روپیے کی قدر میں مسلسل کمی ہورہی ہے تاہم آج ڈالر کے ریٹ میں کوئی خاص تبدیلی دیکھنے میں نہیں آئی اور ڈالرانٹربینک مارکیٹ میں مستحکم رہا جبکہ کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی ٹریڈنگ 134 روپے چھ  پیسے پر بند ہوئی۔

قبل ازیں نو اکتوبر کو ڈالر کی قیمت 136 روپے 50 پیسے کی بلند ترین سطح پہ پہنچنے کے باعث سونے کی فی تولہ نرخ میں 1700 روپے تک اضافہ ہوا تھا۔ جس کے بعد فی تولہ سونا پانچ  سال کی بلند ترین سطح 62 ہزار روپے تک پہنچ گیا تھا۔


متعلقہ خبریں