سندھ میں جلسے، جلوس اور ڈبل سواری پر پابندی عائد

کورونا: حکومت سندھ نے ڈبل سواری پہ پابندی عائد کردی

کراچی: حکومت سندھ نے کسی بھی نا خوشگوار واقعے سے محفوظ رہنے اور بدمزگی سے بچنے کے لیے صوبے میں 12 ربیع الاول کے موقع پر ڈبل سواری پہ پابندی عائد کردی ہے۔

ہم نیوز کے مطابق محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق صوبے میں لاؤڈ اسپیکر کے بے جا استعمال پر بھی پابندی ہوگی۔

محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ صوبے میں اشتعال انگیز تقاریر کرنے اور ویڈیو و آڈیو کیسٹس چلانے پر بھی مکمل طور پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

ہم نیوز کے مطابق حکومت سندھ نے چپ تعزیہ اور12 ربیع الاوّل کے جلوسوں کو عائد کردہ پابندیوں سے استثنیٰ دیا ہے۔ نوٹی فکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ چپ تعزیہ اور 12 ربیع الاول کے علاوہ ہرقسم کے جلسے، جلوس اور ریلیوں پرپابندی ہوگی۔

حکومت سندھ کی عائد کردہ پابندیوں کا اطلاق 20 ربیع الاول تک ہوگا۔ ہم نیوز کے مطابق صوبائی محکمہ داخلہ نے جاری کردہ نوٹی فکیشن سے تمام متعلقہ اداروں کوآگاہ کردیا ہے۔

صوبائی حکومت نے محرم الحرام کے دوران بھی کراچی سمیت پورے سندھ  میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کی تھی۔

محکہ داخلہ سندھ  کی جانب سے اعلان کردہ پابندی کا اطلاق آٹھ سے دس محرم الحرام تک تھا۔

محرم الحرام کے موقع پر حکومت سندھ نے شہر قائد سمیت دیگر شہروں میں موبائل فون سروس بھی بند کردی تھی۔صوبائی محکمہ داخلہ کے اعلامیہ کے مطابق ہیلی کیم کے استعمال پر بھی پابندی تھی۔

 


متعلقہ خبریں