پاکستان نے پانچ مغوی ایرانی محافظ بازیاب کر الیے

بھارت کی جانب سے ڈوزیئر کو مسترد کیے جانے کی خبریں بے بنیاد ہیں، ڈاکٹر فیصل

اسلام آ باد: ترجمان دفترِ خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان کے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کوشش سے پانچ ایرانی مغوی گارڈز بازیاب کرا لیے گئے ہیں جنہیں جلد جلد حکومتِ ایران کے حوالے کر دیا جائے گا۔

ترجمان وزارتِ خارجہ نے بتایا کہ باقی مغویوں کی رہائی کے لیے عسکری قیادت کے تعاون کے ساتھ کوششیں جاری ہیں۔

واضح رہے کہ پیر اور منگل کی درمیانی رات پاکستان سے متصل ایران کے صوبہ سیستان بلوچستان کے سرحدی علاقے میرجاوہ میں تعینات 14 سیکیورٹی اہلکاروں کواغوا کرلیا گیا تھا۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ایرانی ہم منصب جواد ظریف سے ٹیلی فونک رابطہ کر کے انہیں مغویوں کی جلد بازیابی کے لیے ٹھوس اقدامات کرنے کی یقین دہانی کرائی تھی جس کے بعد  میر جاوہ سے ملحقہ سرحدی علاقے میں فضائی نگرانی کے ساتھ مزید اہلکار تعینات کر دیئے گئے تھے۔

ایران کی سپاہ پاسدارانِ انقلابِ اسلامی کی بری فوج کے کمانڈر بریگیڈیر جنرل محمد پاکپور نے مطالبہ کیا ہے کہ محافظین کو اغواء کرنے والے شر پسند عناصر کو بھی ایران کے حوالے کرنے کی ضمانت دی جائے اور اس سلسلے میں وہ پاک افواج اور سکیورٹی اداروں کے ساتھ مل کر کام کرنے کو بھی تیار ہیں۔


متعلقہ خبریں