کراچی: گداگروں کی بڑھتی تعداد شہریوں کے لئے وبال جان

کورونا وائرس، لاک ڈاؤن میں لاہور کی شاہراہوں پر بھکاریوں کا رش

کراچی : پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں بڑھتی ہوئی گداگروں کی تعداد شہریوں کے لیے وبالِ جان بن چکی ہے۔

حکومتِ سندھ کی جانب سے دو روز قبل گدا گروں کے خلاف آپریشن کا اعلان کیا گیا تھا مگر تاحال یہ مسئلہ حل ہوتا دکھائی نہیں دیتا۔

ایڈیشنل آئی جی ٹریفک غلام قادر تھیبو نے اگست کے مہینے میں گداگروں کے خلاف کریک ڈاون کا اعلان کیا تھا مگر تاحال اس کریک ڈاون کے کوئی مثبت اثرات سامنے نہیں آرہے اور شہر بھر میں جا بجا بھکاری دکھائی دیتے ہیں۔

غلام قادر تھیبو کا کہنا تھا کہ گدا گروں کی بڑی تعداد شہر بھی میں سڑکوں، چوہراہوں، ٹریفک سگنلز، بازاروں اور فوڈ سٹریٹس میں نومولد اور چھوٹے بچوں کے ساتھ بھیک مانگتے دکھائی دیتے ہیں اور ان پیشہ ور بھیکاریوں کی بڑی تعداد  کے باعث شہر میں ٹریفک مسائل میں بڑھ رہے ہیں اور اس کے تدارک کی ہنگامی بنیادوں پر ضرورت ہے۔

دوسری جانب سندھ کابینہ کے اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا تھا کہ گداگروں کے ساتھ بھیک مانگنے والے بچوں کو کسی فلاحی ادارے کے سپرد کیا جائے گا تاکہ ان کی بہتر کفالت کا بندوبست ہو سکے۔


متعلقہ خبریں