سیف سٹی منصوبہ: چیئرمین نیب کا غیر فعال کیمروں پر نوٹس

اسد منیر کی مبینہ خودکشی: چیئرمین نیب کا خود انکوائری کا فیصلہ

فائل فوٹو۔–


اسلام آباد: چیئرمین قومی احتساب بیورو (نیب) جاوید اقبال نے سیف سٹی منصوبے کے تحت وفاقی دارالحکومت میں لگائے گئے کیمروں کےغیر فعال ہونے کا نوٹس لے لیا۔

نیب کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے سیف سٹی منصوبے کے تحت اسلام آباد میں 1800 سی سی ٹی وی کیمروں میں سے 600 سی سی ٹی وی کیمروں کے خراب ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے شکایات کی جانچ پڑتال کا ڈی جی نیب راولپنڈی کو حکم دے دیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق چیئرمین نیب نے اسلام آباد سیف سٹی منصوبے پر اخراجات کی تفصیلات طلب کرلی ہیں۔

چیئرمین نیب نے ہدایات کی ہے کہ سیف سٹی منصوبہ اپنے اہداف حاصل کرنے میں کامیاب نہ ہوسکا لہٰذا منصوبے کی ناکامی کے ذمہ داروں کا تعین کیا جائے تاکہ وفاقی دارالحکومت کے شہریوں کی زندگی کو محفوظ بنانے میں اسلام آباد سیف سٹی پروجیکٹ اپنا مکمل کردار ادا کرسکے اور مجرمان کی بروقت نشاندہی کو یقینی بنانے میں مدد مل سکے۔

خیال رہے وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی نے بھی اسلام آباد میں سیف سٹی منصوبے کے تحت لگائے گئے کیمروں کی فعالیت پر سوال اٹھایا۔

انہوں نے کہا کہ ‘1800کے قریب کیمرے نصب کیے گئے لیکن کسی کیمرے میں یہ صلاحیت نہیں ہے کہ گاڑی کا نمبر یا کسی شکل کی تصدیق کرسکے’۔

انہوں نے سیف سٹی منصوبے کے تحت نصب کیے گئے کیمروں کی تحقیقات کا بھی مطالبہ کیا، تاکہ ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جاسکے۔


متعلقہ خبریں