پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے شروع میں تیزی

مارکیٹ کھلتے ہی اسٹاک ایکسچینج میں تیزی

فائل فوٹو


کراچی: پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعہ کے روز کاروبار کے شروع میں تیزی کا رجحان دیکھا جا رہا ہے۔

رواں کاروباری ہفتے کے آخری روز آج بازار حصص میں کاروبار کا آغاز مثبت ہوا۔ کاروباری سرگرمیوں کے شروع میں ہی کے ایس ای 100 انڈیکس میں تیزی دیکھی گئی اور مارکیٹ میں 130 سے زائد پوانٹس کا اضافہ ہوا۔

تاہم اس موقع پر انڈیکس منفی زون میں گیا لیکن یہ لمحاتی ثابت ہوا اور انڈیکس دوبارہ مثبت زون میں داخل ہوا۔  اس کے بعد سے مارکیٹ مسلسل مثبت زون میں ٹریڈ کر رہی ہے۔

اس رپورٹ کے فائل کیے جانے کے وقت مارکیٹ  240 پونٹس اضافہ کے ساتھ 41 ہزار 650 کی سطح پر ٹریڈ کر رہی تھی۔

جمعرات کو مارکیٹ میں 434.58 پوانٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔ کاروبار کے احتتام پر مارکیٹ 434 پوانٹس اضافہ کیساتھ  41,428.63 کی سطح پر بند ہوئی تھی۔

گزشتہ روز بازار حصص میں کاروبار کا آغاز مثبت ہوا تھا۔ کاروبار کے شروع میں ہی مارکیٹ میں 120 سے زائد پوانٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، لیکں یہ تیزی لمحاتی ثابت ہوا اور مارکیٹ جلد منفی زون میں چلی گئی تھی۔

تھوڑی دیر کے لیے کے ایس ای 100 انڈیکس منفی زون میں ہی ٹریڈ کرتا رہا، تاہم مارکیٹ میں ایک بار پھر تیزی آئی اور اس کے بعد مارکیٹ دن بھر  مثبت زون میں ہی ٹریڈ کی۔


متعلقہ خبریں