فواد چوہدری پر پابندی، وزیر اعظم کا چیئرمین سینیٹ سے ٹیلیفونک رابطہ

‘‘گرفتاریوں کا مطلب ہے ملک درست سمت میں بڑھ رہا ہے‘‘ | urduhumnews.wpengine.com

فائل فوٹو


اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے وفاقی وزیراطلاعات فواد چودھری کے سینیٹ میں داخلے پر پابندی کے معاملے پر چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور معاملے پر تشویش کا اظہار کیا۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم اور سینیٹ چیئرمین کے درمیان وزیر دفاع پرویز خٹک نے گزشتہ رات رابطہ کرایا۔

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کا کہنا تھا کہ وزیراطلاعات فواد چودھری سے کوئی ذاتی تنازعہ نہیں ہے، ان کےجارحانہ رویے سےایوان چلانےمیں مشکلات پیش آتی ہیں۔

وزیر اعظم عمران خان اور چیئرمین سینیٹ نے معاملات افہام تفہیم سے حل کرنے پر اتفاق کیا، وزیر اعظم نے چیئرمین سینیٹ کو ایوان چلانے کے لیے مکمل تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی۔

واضح رہے ایک روز قبل چیئر مین سینیٹ نے فواد چوہدری اور دیگر اراکین کے مابین تلخ جملوں کے تبادلے کے بعد فواد چوہدری کے ایوان میں داخلے پر پابندی کی رولنگ جاری کرتے ہوئے ان کے داخلے کو معافی سے مشروط کردیا تھا۔

وزیر اطلاعات نے معافی مانگنے سے انکار کرتے ہوئے کہا تھا کہ انہوں نے کچھ غلط نہیں کہا جس پر معافی مانگی جائے۔ اگر چیئرمین سینیٹ توازن نہیں لا سکتے تو حکومت کو سوچنا پڑے گا۔


متعلقہ خبریں