وزیر اعلیٰ پنجاب کی ڈی جی خان آمد، پروٹوکول میں 26 گاڑیاں شامل

وزیر اعلیٰ پنجاب لاہور ہائیکورٹ میں پیش

فوٹو: فائل


ڈی آئی خان: تحریک انصاف حکومت کے پروٹوکول نہ لینے کے دعوے دھرے کےدھرے رہ گئے، سادگی کے علمبردار وزیراعلی پنجاب 26 سے زائد گاڑیوں کے پروٹوکول کے ساتھ  ڈیرہ غازی خان پہنچے اور اسے بھاری پروٹوکول کے ساتھ  ڈیرہ غازی خان کا دورہ کیا۔

اس موقع پر انہوں نے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز اسپتال ڈیرہ غازی خان کے نئے بلاک کا معائنہ کیا اور اسپتال میں قائم دو  نئےموبائل ہیلتھ یونٹس اور تین  ایمبولینسوں کا افتتاح کیا۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار نے کہا کہ موبائل ہیلتھ یونٹس ڈیرہ غازی خان کے دور دراز علاقے کے مریضوں کو علاج کی سہولتیں فراہم کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز اسپتال ڈیرہ غازی خان میں نئے بلاک سے 360 بستروں کا اضافہ ہوگا جبکہ ضلعی اسپتال کو اسٹیٹ آف دی آرٹ بنایا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ صوبے کے تمام اسپتالوں میں عوام کو معیاری طبی سہولتوں کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔


متعلقہ خبریں