کراچی: فیکٹری حادثے میں ہلاکتوں کے معاملے پر مقدمہ درج


کراچی: لانڈھی میں  اٹلس ہونڈا کمپنی کی فیکٹری میں بھٹی میں گیس کے دھماکے سے چھ افراد کی ہلاکت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

مقدمہ تھانہ شاہ لطیف ٹاؤن میں سرکار کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے بع دیہ بات سامنے آئی ہے کہ حادثہ کمپنی انتظامیہ کی غفلت اور لا پرواہی کے باعث پیش آیا۔

ہم نیوز کے مطابق بدھ کے روز بھٹی میں ہونے والے دھماکے سے چھ  مزدو جھلس کر جاں بحق ہوگئے تھے۔ واقعہ کی ایف آئی آر  میں درج کیا گیا ہے کہ بم ڈسپوزل اسکواڈ کی ٹیم نے کمپنی میں حادثے کی جگہ کا معائنہ کیا ہے۔

بم ڈسپوزل اسکواڈ کے مطابق بھٹی میں گیس کا پریشر زیادہ ہونے کی وجہ سے دھماکہ ہوا۔

واضح رہے کہ ابتدا میں اسے بوائلر پھٹنے کا دھماکہ بتایا جارہا تھا تاہم بعد میں حکومت سندھ کے محکمہ صنعت کے چیف انسپکٹر کی رپورٹ نے واقعہ کا رخ یکسر موڑ دیا تھا۔

چیف انسپکٹر کی ابتدائی رپورٹ میں اس بات کا انکشاف کیا گیا کہ  فیکٹری میں بوائلر موجود ہی نہیں تھا اور حادظے کی وجہ بھٹی میں گیس کا زائد پریشر بنی جس کے پھٹنے سے دھماکہ ہوا۔

اس حادثے  جھلس کر سات افراد زخمی ہوئے تھے جبکہ چھ افراد نے اسپتال میں دوران علاج یکے بعد دیگرے دم توڑ دیا تھا۔ جاں بحق ہونے والوں میں عامر، سلیم، شادمان، عمران، خالد اور عنایت شامل ہیں۔ سندھ حکومت نے جاں بحق مزدوروں کے لواحقین کو پانچ لاکھ روپے فی کس امداد دینے کا اعلان کیا ہے۔


متعلقہ خبریں