مضر صحت کھانے سے بچوں کی ہلاکت،نمونوں میں زہر نہیں ملا


کراچی: کراچی میں مضر صحت کھانا کھانے سے دو بچوں کی ہلاکت کا معاملہ حل نہ ہوسکا۔ کھانے کے لیے گئے نمونوں کی چانچ پڑتال اور تجزیے کے دوران نمونوں میں زہر نہیں پایا گیا تاہم  پرانے کھانے کے بیکٹریا سے پیدا ہونے والے زہرکی موجودگی کا تجزیہ مائیکروبیالوجی سے کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق پنجاب لیب میں نمونوں کا تجزیہ مکمل کرلیا گیا ہے اورسمپلز میں کسی قسم کے زہر کی موجودگی کے شواہد نہیں ملے۔

ذرائع نے بتایا کہ نمونوں کے تجزیئے کا مقصد اس بات کو جاننا تھا کہ کہیں کھانے کی کسی چیز میں کوئی زہریلی اشیا تو شامل نہیں تھی لیکن نمونوں میں سائنائیڈ، کیڑے ماردوا یا دوسراکوئی زہرنہیں پایا گیا۔

ذرائع کے مطابق پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی کو کراچی سے 30 نمونےموصول ہوئے تھے، ایک ہفتہ کے دوران رپورٹ کراچی پولیس کے حوالے کی جائے گی ۔

واضح رہے کچھ روز قبل نجی ریسٹورنٹ ایریزونا گرل سے کھانا کھانے کے بعد دو بچے جاں بحق ہوگئے تھے جبکہ ان کی والدہ شدید علیل رہیں تھیں۔ دونوں بچے اپنی ماں کے ہمراہ نجی ریسٹورنٹ میں کھانا کھانے گئے تھے۔

واقعہ کے بعد ریسٹورنٹ کو سیل کردیا گیا ہے جبکہ اس ریسٹورنٹ کے گودام سے استعمال کی معیاد ختم ہونے والا گوشت بھی ملا ہے۔


متعلقہ خبریں