راولپنڈی میں اب ہیلمٹ پہن کر ہی پٹرول ملے گا

motercycle

ہوشیار خبردار موٹر سائیکل اور کار چلانے والوں کیلئے بڑی خبر آگئی


راولپنڈی: راولپنڈی انتظامیہ نے عوام  کو ہیلمٹ پہننے کا عادی بنانے کے لیے دلچسپ شرط لاگو کی ہے جس کے بعد  شاید ہی کوئی موٹر سائیکل سوار بنا ہیلمٹ سڑک پر نظر آئے گا کیونکہ اب اسی کو پیڑول ملے گا جو ہیلمٹ پہنے گا اور اگر ہیلمٹ نہیں تو پھر پٹرول بھی نہیں۔

انتظامیہ کی جانب سے موٹرسائیکل سوار کو پیٹرول کی فراہمی ہیلمٹ سے مشروط کردی گئی ہے۔

حکام کی جانب سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق اب جو موٹرسائیکل سوار ہیلمٹ نہیں پہنے گا اسے پٹرول بھی نہیں ملے گا۔

انتظامیہ نے شہر کے تمام پٹرول پمپس مالکان کو اس حوالےسے نوٹس بھجوا دیئے ہیں۔

اب اگر موٹر سائیکل چلانی ہے تو ہیلمٹ تو پہنا ہی ہوگا کیونکہ پٹرول کے بنا بائیک نہیں چلے گی اور ہیلمٹ کے بنا پٹرول نہیں ملے گا۔

ذرائع کے مطابق حکام کے اس فیصلے کا مقصد آئے روز سڑکوں پر موٹر سائیکل کے ہونے والے حادثات کے دوران اموات کی روک تھام ہے کیونکہ زیادہ ترحادثات میں وہ افراد جانبر نہیں ہوپاتے جو ہیلمٹ کے بنا ہوں کیونکہ ہیلمٹ مکمل نہیں لیکن بہت حد تک ایک حفاظتی حصار کا کام کرتا ہے۔


متعلقہ خبریں