ٹرمپ کی سی این این کے رپورٹر جم اکوسٹا کو ایک بار پھر دھمکی


واشنگٹن: امریکی عدالت کی جانب سے سی این این کے رپورٹر کا وائٹ ہاؤس کا اجازت نامہ بحال کرنے کے حکم کے بعد صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سی این این کے رپورٹر جم اکوسٹا کو ایک بار پھر دھمکی دے ڈالی۔

صدر ٹرمپ نے کہا کہ اگر اکوسٹا نے بدتمیزی کی تو وائٹ ہاوس اٹھا کر باہر پھینک دے گا۔ کل امریکی عدالت نے وائٹ ہاؤس کی جانب سے منسوخ کیا گیا سی این این کے رپورٹر کا اجازت نامہ بحال کر دیا تھا۔

چند روز قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سی این این کے رپورٹر کی جانب سے امریکی الیکشن میں مبینہ روسی مداخلت کی تفتیش اور امیگریشن سے متعلق سوال پر برہمی کا اظہار کیا تھا۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے رپورٹر کو برا بھلا کہا اور عملے کو مائیک چھیننے کا حکم دیا تھا۔

وائٹ ہاؤس کے عملے نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ہدایت پر سی این این کے رپورٹر جم اکوسٹا سے مائیک چھیننے کی کوشش کی اور بعدازاں ان کا پاس بھی منسوخ کر دیا تھا۔ اس کے خلاف سی این این نے عدالت سے رجوع کر لیا تھا۔

عدالتی فیصلہ کے بعد ٹرمپ نے کہا کہ  جم آکوسٹا کے واقعے سے وہاں موجود باقی رپورٹر سوالات کرنے سے محروم رہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر دوبارہ ویسی صورت حال پیدا ہوئی تو میں پریس کانفرنس ملتوی بھی کر سکتا ہوں۔

 


متعلقہ خبریں