مقبوضہ کشمیر میں نام نہاد پنچائیتی الیکشن کا پہلا مرحلہ شروع

مقبوضہ کشمیر میں نام نہاد پنچائیتی الیکشن کا پہلا مرحلہ شروع | urduhumnews.wpengine.com

فائل فوٹو


سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں نام نہاد پنچائتی انتخابات کا پہلا مرحلہ آج سے شروع ہو رہا ہے جس کے خلاف وادی میں ہڑتال کی جارہی ہے۔

حریت قیادت کی جانب سے پیغام میں کہا گیا ہے کہ کشمیری عوام الیکشن کا ویسے ہی بائیکاٹ کریں جیسا انہوں نے بلدیاتی انتخابات کا کیا تھا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ حریت رہنماؤں اور کارکنوں سمیت اس وقت ہزاروں نوجوان بھارتی قید میں ہیں۔ بے گناہ کشمیری تھانوں، جیلوں اور تفتیشی مراکز میں جھوٹے اور بے بنیاد مقدمات میں نظر بند ہیں جب کہ انتخابی ڈرامے کشمیریوں پر ظلم و ستم کی ایک اور داستان بیان کرتے ہیں۔

حریت قیادت کی اپیل پر آج وادی میں نام نہاد پنچائیتی انتخابات کے خلاف احتجاج ہو گا اور سری نگر سمیت دوسرے شہروں میں مکمل ہڑتال کی جائے گی جب کہ تمام کاروباری مراکز بھی بند رہیں گے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی زیرنگرانی ہونے والے پنچائیتی انتخابات 9 مراحل پر مشتعمل ہیں۔ مذکورہ انتخاب 17، 20، 24، 27، 29 نومبر اور 1، 4، 8 اور 11 دسمبر کو ہوں گے۔ انتخابات کے حتمی نتائج کا اعلان 23 دسمبر کو کیا جائے گا۔


متعلقہ خبریں