چین نے رویہ نہ بدلا تو محصولات دگنی ہوسکتی ہیں، مائیک پنس

امریکہ: موسم خزاں سے تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ

فائل فوٹو


امریکی نائب صدر مائیک پنس نے کہا ہے کہ چین کا رویہ درست ہونے تک محصولات برقرار رہیں گی۔ انہوں نے خدشہ ظالر کیا ہے کہ 250 ارب ڈالر کی محصولات کو دگنا بھی کر سکتے ہیں۔

پاپوانیوگنی کے دارالحکومت میں ایشیا پیسفک معاشی تعاون کے سربراہ اجلاس میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے مائیک پنس نے کہا کہ جب تک چین تجارتی پالیسی نہیں بدلتا، محصولات کا نفاذ برقرار رہے گا اور جب تک چین راستہ نہیں بدلتا، امریکی موقف بھی تبدیل نہیں ہوگا۔

امریکی نائب صدر نے چین کی جانب سے دنیا بھر میں شروع کی گئی  تعمیراتی مہم کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ غیر معیاری منصوبوں نے ترقی پذیر ممالک پر قرضوں کا مزید بوجھ لاد دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم اپنے دوستوں کو قرضوں  کے سمندر میں نہیں ڈوبوتے اور اپنے دوستوں کے ساتھ مل کر ترقی کرتے ہیں۔

مائیک پنس نے کہا کہ چین نے ماضی میں متعدد بار امریکہ سے فائد اٹھایا ہے اور اب وہ دن ختم ہو چکے ہیں۔

دوسری جانب چینی صدر ژی جن پنگ نے کہا ہے کہ رکاوٹیں کھڑی کرنے اور معاشی تعلقات توڑنے کی کوششیں معاشی قوانین کے خلاف ہیں اور ایسی کوششیں تاریخ  کے رجحان  کے بھی خلاف ہیں۔

انہوں نے کہا کہ تصادم چاہے، گرم جنگ، سرد جنگ یا معاشی تجارت کی صورت میں ہو، ہمیشہ نقصان دہ ہی ثابت ہوا ہے۔

ژی جن پنگ نے کہا کہ تحفظ پسندی ایک  تنگ نظر سوچ ہے جس کا انجام ناکامی ہے۔

 


متعلقہ خبریں