اسکول بس کو حادثہ، 25 بچے زخمی

اسکول بس کو حادثہ، 25 بچے زخمی | urduhumnews.wpengine.com

فائل فوٹو


لاہور: موٹروے انٹرچینج کالا شاہ کاکو کے قریب مطالعاتی دورے پر جانے والی طلبا بس کو حادثہ پیش آیا ہے جس میں25 بچے زخمی ہو گئے ہیں۔

ابتدائی معلومات کے مطابق زخمیوں کو نزدیکی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے اور دو بچوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

اسکول بس لاہور سے کھیوڑہ جارہی تھی کہ موٹروے پر الٹ گئی، جس کے بعد ریسکیو ٹیموں نے جائے حادثہ پر پہنچ کر امدادی کارروائیوں کا آغاز کیا۔

مقامی افراد نے بھی امدادی کارروائیوں میں حصہ لیا اور بچوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثے کی وجہ فی الحال معلوم نہیں ہو سکی ہے۔

 


متعلقہ خبریں